پاک چین برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت، دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے: وزیر داخلہ

Mar 26, 2024 | 16:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

شانگلہ میں ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکتوں کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ (Jiang Zaidong) سے افسوسناک واقع اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی، انہوں نے واقع کی جامعہ تحقیات کرانے اور ملوس عناصر سے آڑھے ہاتھوں نمٹنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے‘‘

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی  تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا، انہوں نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں  چینی شہریوں کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر  سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔