عمران خان ٹیریان خان کا مقدمہ نہ اگل سکتا ہے نہ نگل سکتا ہے:مریم نواز

Mar 26, 2023 | 16:41:PM
عمران خان ٹیریان خان کا مقدمہ نہ اگل سکتا ہے نہ نگل سکتا ہے:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نوازنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست تقرریوں کے ارد گرد گھومتی ہے،پی ٹی آئی کی پوری سیاست سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے۔

لائرزونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ پر تکیہ کرلیا ہے، ن لیگ سلیکٹ نہیں ایلیکٹ ہوکر آتی ہے، عمران خان عدالتوں پر جتھے لے کر حملہ آور ہوا، ملکی تاریخ میں کب کسی کو ایسی سہولت حاصل تھی؟ بیگمات اور بچوں کے کہنے پر فیصلے کیے جارہے تھے۔

ضرور پڑھیں :’ تمہیں دس تھپڑ پڑنے چاہئیں‘مریم اورنگزیب کا عمران خان کے 10نکاتی ایجنڈے پر ردعمل
انہوں نے کہا ہے کہ عمران کو 12مقدمات میں 5منٹ میں ضمانت ملتی ہے،عمران خان ٹیریان خان کا مقدمہ نہ اگل سکتا ہے نہ نگل سکتا ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف خریدے نہیں بلکہ چوری کیے،نوازشریف سے ناانصافیاں کی گئیں،نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کو آگے بڑھانے میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔