فیصل آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Mar 26, 2023 | 11:48:AM
فیصل آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول) فیصل آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

   پنجاب کے شہر فیصل آباد کے چک نمبر 458 گ ب میں پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکل، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو لال عرف لالو اور ساتھی دونوں ریکارڈ یافتہ ہیں۔