دو گلہریاں آپس میں گتھم گتھا مگر کیوں؟ سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 26, 2022 | 11:19:AM
گلہریوں کی لڑائی، فائل فوٹو
کیپشن: گلہریوں کی لڑائی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوراک کے حصول کیلئے جانور بھی تگ و دو کرتے ہیں ،امریکی فوٹو گرافر نے دو بے زبان گلہریوں کی دلچسپ لڑائی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا،سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  امریکی فوٹوگرافر نے کئی منٹ تک ایک دوسرے سے گتھم گتھا گلہریوں کی تصاویر کھینچی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں سلاد کے پتے پر دو گلہریوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسےگلہریاں ایک دوسرے کو دھکیل رہی تھیں، ایک دوسرےکوتھپڑ ماررہی تھیں اور کشتی کے داؤ پیچ بھی لگارہی تھیں۔ اس طرح برف سے بھرا فرش گلہریوں کا میدانِ جنگ بن گیا۔تاہم بعد میں دونوں گلہریاں تھک ہارکر الگ ہوگئیں اور اپنی اپنی راہ پر چل پڑیں۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ نیلم منیر نے خوشخبری سنا دی