ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گا

Mar 26, 2022 | 10:35:AM
حمزہ شہباز اور مریم نواز، فائل فوٹو
کیپشن: حمزہ شہباز اور مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن لاہور سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوں گے، لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی،حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے اتار کر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    نئی ٹیکنالوجی سےصرف دس منٹ میں گردے کی پتھریوں کا علاج ممکن