ایران کا اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل حملہ

Mar 26, 2021 | 12:46:PM
ایران کا اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل حملہ
کیپشن: بحری جہاز سے میرائل حملے کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے بحیرہ عرب میں تنزانیہ سے  بھارت کی طرف آنے والے ایک اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیلی ملکیت والے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا  تاہم تنزانیہ سے بھارت جارہے اس جہاز نے حملہ کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھا ہے۔ اسرائیل نے اس واقعہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ گذشتہ ماہ اسرائیل نے ایران کو خلیج عمان میں اسرائیل کی کمپنی کے ایک بحری جہاز میں دھماکہ کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اسرائیل کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ اس حملہ کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مال بردار جہاز پر حملہ کرنے کی ایران نے تردید کی ہے۔ تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم اسرائیلی جہاز پر حملہ کے الزام کوسختی سے مسترد کرتے ہیں۔