شادی کی تقریب میں فائرنگ :3بھائیوں سمیت4شدید زخمی

Mar 26, 2021 | 12:02:PM
شادی کی تقریب میں فائرنگ :3بھائیوں سمیت4شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مریدکے ٹاؤن کی آبادی حسن پارک میں شادی کی رسم میں فائرنگ سے رسم خون میں بدل گئی۔تین حقیقی بھائیوں سمیت چار نوجوان شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے ٹاؤن حسن پارک میں شادی کی رسم اس وقت رسم خون میں بدل گئی جب ایک نوجوان اور اس کے ساتھیوں نے آزادانہ فائرنگ کر دی۔جس سے وھاں پر موجود دلہے کے  تین حقیقی بھائی فرحان یوسف۔عبداللہ یوسف۔نعمان یوسف اوردوست شاھد نثار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ھو گئے پولیس کے مطابق حملہ آور باراتی تھےدلہے کے دوست تھے جو فائرنگ کے بعدموقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ھسپتال پہنچایا گیا۔تین زخمیوں کو میو ھسپتال منتقل کر دیا۔

ذراائع کے مطابق  تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں میو ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ھسپتال ذرائع نے بتایا کہ دو بھائیوں عبداللہ اور نعمان کی حالت تشویشناک ھے۔تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی واضع رہے کہ مریدکے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ اور آتش بازی کے عام واقعات ہوتے رہتے ہیں اور کئی مرتبہ کئی شہری زخمی بھی ہوچکے ہیں پولیس واقع کے بعد حرکت میں آتی ہے