خیبر پختونخوا میں عاشور کا دن امن کے ساتھ ڈھل گیا، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی میڈیا سے گفتگو 

Jun 26, 2026 | 19:58:PM
 خیبر پختونخوا میں عاشور کا دن امن کے ساتھ ڈھل گیا، چیف سیکرٹری اور آئی جی کی میڈیا سے گفتگو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)    آئی جی خیبر پختونخوا زوالفقار حمید نے کہا ہے کہ آج عاشور کے روز  خیبر پختونخوا صوبہ میں 14 اضلاع حساس جبکہ 8 انتہائی حساس قرار دئے گئے تھے۔ 45 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ صوبہ میں دن بھر امن برقرار رہا۔

آئی جی ذوالفقار حمید اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے آج عاشور کا دن تمام ہونے سے کچھ پہلے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی ہیڈ کواٹر سے پورے صوبے کی مانیٹرنگ کی گئی۔

آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ اینٹی ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی سے  عزاداری کے جلوسوں کی نگرانی کی گئی ۔ پشاورمیں کوہاٹی کے مقام پر  کمانڈ پوسٹ بنائی گئی۔

 چیف سیکٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ  نے  یوم عاشور  کے حوالے سے میڈیا  سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہا،  صوبہ بھر میں سیکیورٹی پلان بہت بہتر تھا۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ  ایسے علاقے تھے جہاں دہشتگردی کا خطرہ تھا ۔

تمام صوبہ میں عاشور کے جلوس اختتام پزیر ہو گئے۔سیکیورٹی پلان ایسا تھا جس سے محرم الحرام بہتر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 7 کارکن مارنے کا دعویٰ