ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف

Jun 26, 2026 | 15:07:PM
 ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور ایسے موقع پر آیا ہے جب خطے میں ایک جنگ جاری تھی، ایرانیوں نے سنتِ حسینؓ اور کربلا کے شہدا کی یاد تازہ کر دی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاکستان نے جو کردار ادا کیا، وہ تاریخ میں قیامت تک ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان نے دونوں ممالک کی صلح کروائی اور پوری امت کے سامنے سرخرو ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی 24 گھنٹے مفت؟بڑا سرپرائز تیار

وزیر دفاع نے کہا کہ لبنان اسرائیلی ظلم و ستم سے نجات پائے گا، جبکہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں آزادی نصیب فرمائے۔