اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم

Jun 26, 2025 | 22:43:PM
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: 7 ماہ میں 50 ہزار بلا سود قرضے فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد للہ صرف 7 ماہ میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے پہلا بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 7 ماہ میں پنجاب بھر کے انتہائی نادار اور بے گھر افراد کو 50 ہزار بلاسود قرضے فراہم کر دیئے گئے-

مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 ہزار گھر مکمل ہو چکے، 41 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت روزانہ اوسطاً 65 گھر مکمل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی اقوامِ عالم کی تاریخ میں بے مثال ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اجتماعی عزم، وژن اور محنت کا ثبوت ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور نیتن یاہو میں غزہ جنگ بندی پر اتفاق، اگلا منصوبہ بھی سامنے آ گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: