امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ بندی پر متفق

Jun 26, 2025 | 22:10:PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ بندی پر متفق
کیپشن: نتین یاہو، ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو میں غزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی جنگ انتہائی تیزی سے دوہفتوں میں ختم ہونے جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مصر غزہ کی پٹی کا مشترکہ انتظام سنبھالیں گے، حماس کو غزہ کی پٹی سے نکالا جائے گا جبکہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غزہ سے نکلنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو مختلف ملکوں میں بسایا جائے گا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:امریکا اسرائیل جنگ میں کیوں شامل ہوا؟ ایرانی سپریم لیڈر نے اندر کی بات بتا دی