اسرائیل جب تک غزہ کیخلاف جنگ جاری رکھے گا تب تک پرامن تعلقات ممکن نہیں: طیب اردگان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک اسرائیل غزہ کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، اُس وقت تک اُس کے ساتھ پُرامن تعلقات ممکن نہیں ہیں۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئےرجب طیب اردگان نے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر اسرائیل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریڈ کراس جیسی تنظیموں کو بھی امداد کی فراہمی سے روکا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1000 روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک نے بھی بیان جاری کردیا
اردگان نے کہاکہ جب تک وہ اسرائیل اس رویے کو جاری رکھے گا، ہمارے درمیان امن اور ہم آہنگی ممکن نہیں، اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنے عوام کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتا۔