معروف گلوکارہ عینی خالد بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلیں

Jun 26, 2023 | 19:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پاکستانی معروف گلوکارہ عینی خالد بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلیں ، گلوکارہ کی گاڑی  روک لی گئی ۔

ایکسائز حکام کے مطابق گلوکارہ نے  12 سال سے اپنی گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر( ای ٹی او)ندیم چوہدری کا کہنا ہے کہ  ایل ای بی 1105 نمبری گاڑی کو ڈی ایچ اے چیکنگ کے لئے روکا  گیا ، گاڑی میں گلوگارہ عینی موجود تھیں اور گاڑی انہی کے نام پر رجسٹرڈ ہے،گلوگارہ سے ٹیکس کی مد میں1لاکھ 98ہزار موقع پر وصول کرکے جانے کی اجازت دی۔

ندیم چوہدری کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں چینکنگ کا عمل جاری ہے۔