دنیا فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے،جنرل ندیم رضا

Jun 26, 2021 | 20:32:PM
دنیا فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے،جنرل ندیم رضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے،دنیا فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مڈشپ مین کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی بھی موجود تھے، سعودی، بحرین کی نیول فورسز کے مڈشپ مین پاس آﺅٹ ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی،جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے،پوری قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے،جنرل ندیم رضا نے کہاکہ دنیا فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے،دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات دیئے ،قائداعظم گولڈمیڈل لیفٹیننٹ معراج خالد خان نے حاصل کیا، حمزہ ملک کو سورڈآف آنر سے نوازاگیا، آفیسر کیڈٹ حذیقہ کو سی جے سی ایس سی گولڈمیڈل سے نوازاگیا،بحرین کے کیڈٹ نائف ابراہیم نے چیف آف نیول سٹاف گولڈمیڈل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر