شاہ رخ خان کا خو د سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

Jun 26, 2021 | 17:53:PM
شاہ رخ خان کا خو د سے متعلق حیرت انگیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان با لی وڈ کے مشہور ترین اد ا کا ر ہیں ۔ان کی ایکٹنگ نہ صر ف بھار ت بلکہ پا کستان میں بھی بہت پسند کی جا تی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ  نانی نے بچپن میں ان کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ نے یہ اعتراف انوپم کھیر کے ایک شو کے دوران کیا ۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟

اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا۔ والد نے شاہ رخ نام رکھا جو میری پہچان بنا۔

یہ بھی پڑھیں:ہائے! میں مرجاواں۔۔شبا نہ اعظمی کا سو شل میڈیاپر سجل علی کیلئے پیغام