ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو ہوگا

Jul 26, 2025 | 19:05:PM
ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو ہوگا، ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز 28 ستمبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان،بھارت،یو اے ای اور عمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی بنگلہ دیش،سری لنکا،افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے۔

دونوں گروپس کی دو،دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور مرحلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہونگی،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 ایونٹ کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور متحدہ عرب امارات ، تیسرا میچ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ ، چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا،پاکستان اپنا تیسرا میچ 17ستمبر کو  یو اے ای کیخلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا: محسن نقوی