’سیلاب سے20 ارب روپے سے زائد نقصانات‘وزیر اعلیٰ جی بی کا وفاق سے7ارب امداد کا مطالبہ

 حالیہ سیلاب سے 10 افراد جاں بحق، 20 ارب روپے سے زائد نقصانات ہوئے، حاجی گلبر خان

Jul 26, 2025 | 18:58:PM
’سیلاب سے20 ارب روپے سے زائد نقصانات‘وزیر اعلیٰ جی بی کا وفاق سے7ارب امداد کا مطالبہ
کیپشن: وزیر اعلیٰ جی بی کا وفاق سے7ارب امداد کا مطالبہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہتاب الرحمن )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے دورے کے اپیل کرتے ہوئے وفاق سے  7 ارب روپے کی امداد کا مطالبہ کردیا۔ 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک قدرتی آفت کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس قدرتی آفت سے گلگت بلتستان کے سات اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں جن میں 300 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

 علاوہ ازیں، 20 کلومیٹر طویل شاہراہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔
حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بحالی کے عمل کے لیے فوری طور پر 7 ارب روپے فراہم کیے جائیں تاکہ متاثرین کی مدد ممکن بنائی جا سکے,انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وسائل ناکافی ہیں اور اس پیمانے کی تباہی کا ازالہ ہمارے بس سے باہر ہے۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کو بھی سیلاب کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا ہے اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اس کٹھن گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سکردو میں مسلسل 5 روز بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا