کرشمہ اورسنجےکپورکی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ حیران کن انکشافات سامنے آگئے

Jul 26, 2025 | 13:49:PM
کرشمہ اورسنجےکپورکی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ حیران کن انکشافات سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے آنجہانی سابق شوہرسنجے کپور کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔
معروف بالی ووڈہدایتکار سنیل درشن نے کرشمہ کپورکے ساتھ بطورہدایت کارکئی فلمیں کی ہیں،انہوں نے سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد کرشمہ کپورسے ان کے رشتے کے متعلق اہم انکشافات کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔
 سنیل درشن کا کہنا ہے کہ کرشمہ کپورشادی کے بعد اپنی شناخت سے محرومی کا شکار تھیں، وہ ایک سادہ، گھریلو زندگی گزارنا چاہتی تھیں مگر عملی طور پر وہ ایک ’’ٹرافی وائف‘‘ بن کر رہ گئی تھیں جو انہیں پسند نہیں تھا۔
سنیل درشن کے مطابق کرشمہ کپوراور سنجےکپور کی شادی کا فیصلہ غیرمتوقع تھا ، دونوں کی شخصیت اور زندگی کے نظریات مختلف تھے، دہلی سے تعلق رکھنے والی سنجے کپورکی بہن کرشمہ کی بچپن کی سہیلی تھیں مگر اپنی سہیلی کے بھائی سے شادی کے بعد دہلی کے شاہانہ طرزِ زندگی میں کرشمہ کپورخود کو ایڈجسٹ نہیں کرسکیں۔
دونوں 2003 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن 2016 میں دونوں نے باضابطہ طور پر راہیں جدا کرلی تھیں، اس دوران ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
سنیل درشن کے مطابق اگرچہ علیحدگی کے وقت سنجے کپورپر کرشمہ کپورکو اپنے دوستوں کے ساتھ سونے کیلئے مجبور کرنے اور تشدد کے الزامات سامنے آئے تھے ،تاہم طلاق کے بعد دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی اور انہوں نے بچوں کی پرورش کے لیے تعلقات بہتر بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل نے پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی،ویڈیووائرل
واضح رہے کہ سنجے کپورنے کرشمہ کپورکوطلاق دینے کے بعددوسری شادی کرلی تھی ،تاہم کرشمہ تاحال  سنگل مدر کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں، سنجے کپور کی اچانک موت پر کرشمہ کپور نے اپنے بچوں کے ہمراہ ان کی آخری رسومات اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی،جو دونوں کے درمیان بہتر تعلقات کا ثبوت ہے۔