سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے چھوٹے نواب سیف علی خان حملہ کیس میںاہم پیشرفت سامنے آگئی اور ممبئی پولیس نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں گرفتار بنگلا دیشی شہری شریف الاسلام کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اداکار کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے نکالا گیا چاقو کا ٹکڑا، جائے وقوعہ پر ملنے والا ایک اور ٹکڑا اور ملزم سے برآمدہونےوالا ہتھیار ایک ہی چاقو کے حصے ہیں۔
یہ واقعہ 16 جنوری کوممبئی کے علاقے باندرہ کے ایک فلیٹ میں پیش آیا تھا جہاں ملزم مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا اور سیف علی خان پر چاقو سے وار کیے، 54 سالہ اداکار کو شدید زخمی حالت میں کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی
پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہے اور اگر ضمانت دی گئی تو وہ فرار ہو سکتا ہے، ملزم نے اپنے وکیل کے توسط سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بے گناہ ہے، اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، اور تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔