قطر کا پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے بڑا ریلیف

Jan 26, 2026 | 19:53:PM
قطر کا پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے بڑا ریلیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قطری حکومت نے پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سی پی ایس پی کو تسلیم کرنے فیصلہ کر لیا ہے، جس کے باعث پاکستانی ڈاکٹروں کے لئے لائسنسنگ کیٹیگری کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اب قطر سی پی ایس پی فیلوشپ کو ترجیحیاً تسلیم کرے گا، پاکستانی ڈاکٹروں کے لئے پرو میٹرک امتحانات کے استشنیٰ پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

فیصلے سے قبل قطر نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی متعلقہ اہلیت و معیارات پر نظر ثانی کی، نظر ثانی کے بعد قطر کی جانب سے سی پی ایس پی کی فرسٹ فیلوشپ ان بیسک اسپیشلیٹیز کو تسلیم کیا، نظر ثانی کے بعد قطر کی جانب سے سی پی ایس پی کی سیکنڈ فیلوشپ ان بیسک سب اسپیشلیٹیز کو بھی تسلیم کیا گیا۔

سیکنڈ فیلوشپ ان بیسک سب اسپیشلیٹیز کو قطر میں لائسنسنگ کے ایکریڈیٹڈ اسپیشلیٹی سرٹیفکیٹ کی دوسری کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، تاہم اس کے لئے ڈاکٹروں کا پرائمری اسپیشلیٹی میں فرسٹ فیلوشپ رکھنا ضروری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطری اقدام کے بعد قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کے لئے ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اس سے پاکستانی ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ موبیلیٹی میں بھی آسانی ہوگی، قطر کے صحت عامہ کے نظام میں پاکستانی ڈاکٹروں کا کلیدی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط