خیبر پختونخوا: برفباری میں پھنسے 3 ہزار افراد ریسکیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید برفباری کے دوران برف میں پھنسے 3 ہزار 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
دوسری طرف 9 سو 42 گاڑیوں کو برف سے نکال کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، ریسکیو 1122 نے برفباری کے بعد کیے گئے امدادی آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے تین دن تک مسلسل امدادی خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل 6 ججز نے حلف اٹھا لیا
اس دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے ساٹھ اہم سڑکوں اور شاہراہوں کو برف سے صاف کیا گیا تاکہ آمد و رفت بحال ہو سکے۔
ترجمان کے مطابق وادی تیراہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دن رات ریسکیو آپریشن جاری رہا، جس میں مجموعی طور پر پانچ سو پینتیس ریسکیو اہلکاروں اور ایک سو نوے گاڑیوں نے حصہ لیا۔
متاثرہ اضلاع میں عوام کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے بتیس عارضی ریسکیو پوائنٹس بھی قائم کیے گئے۔