پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے، رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان آج اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے ، چاندی کی نئی قیمتوں نے ہوش اڑا دئیے
پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دیئے ہیں۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ معطل ارکان کی فہرست سیکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے۔