بنوں میں پولیس کی بروقت کارروائی، تباہی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام 

Jan 26, 2026 | 09:33:AM
بنوں میں پولیس کی بروقت کارروائی، تباہی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنوں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں ایک سلنڈر میں نصب 5 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا بارودی مواد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے نصب کیا گیا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل پھر جم کر برس پڑے ،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو ناکام بنایا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے پڑی ہوئی ہے، جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

 تلاشی کے دوران تقریباً 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا،  بعد ازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔