نواب شاہ: جی ڈی اے امیدوار سید زین شاہ کا انوکھا اقدام

Jan 26, 2024 | 18:36:PM
نواب شاہ: جی ڈی اے امیدوار سید زین شاہ کا انوکھا اقدام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خانزادہ) نواب شاہ میں جی ڈی اے رہنما کا انوکھا انداز، حلقہ این اے 208 اور پی ایس 38 سے جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سید زین شاہ نے انتخابی مہم میں ملنے والے تحائف سرکاری سکول کے بچوں میں تقسیم کردیئے۔
نواب شاہ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما نے انوکھا انداز اپنایا، حلقہ این اے 208 اور پی ایس 38 سے جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سید زین شاہ نے طلباء سمیت اہلِ علاقہ کے دل جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت، کمرشل بنکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

سید زین شاہ نے انتخابی مہم میں ملنے والے تحائف سرکاری سکول کے بچوں میں تقسیم کر دیئے، سندھی اجرک کے سینکڑوں تحائف طلبا میں تقسیم کرنے پر طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔