خون سفید ہوگیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

Jan 26, 2023 | 17:25:PM
خون سفید ہوگیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے علاقے چھانگا مانگا میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں برقی چک 18 میں دو بھائیوں کا آپس کا لین دین کا تنازع شدت اختیار کرگیا جو دنوں بھائیوں کی جان لے گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو بھائیوں ساجد اور عابد میں لین دین پر جھگڑا ہوا جس دوران تعیش میں آکر بڑے بھائی ساجد نے فائرنگ کرکے عابد کو موقع پر قتل کردیا اور کچھ وقت کے بعد دلبداشتہ ہوکر خود بھی زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دنوں بھائی شدہ بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، گھریلو ملازمہ پر تشدد، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعے کا نوٹس

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دنوں بھائیوں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا۔