راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو  الٹی میٹم دیدیا

Jan 26, 2022 | 15:03:PM
راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو الٹی میٹم دیدیا
کیپشن: راکھی ساونت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے شادی کے سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اگر وہ نہیں دے گا  تو  مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے  رتیش سنگھ کو بگ باس 15میں اپنے شوہر کی حیثیت سے بلایا تھااور کہا تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں تو لوگوں نے انہیں جھوٹا کہا تھا۔

راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ " مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میرے شوہر بھی روئے، ان کے ماں باپ بھی ، میری ماں بھی روئی"۔ 

یہ بھی پڑھیں:صحافی حسنین شاہ قتل کیس میں اہم پیش رفت۔۔ 3مشتبہ افراد گرفتار

ہندوستان ٹائمز کے مطابق راکھی ساونت کی اس حالت کے بعد رتیش سنگھ نے بھارت آنے کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ وہ شادی کا ایک چھوٹا سا ولیمہ کریں گے  جہاں وہ اپنے دوستوں کو بھی بلاسکتی ہے لیکن اس نے انہیں بگ باس 15 میں آنے کو کہہ دیا تھا۔

اداکارہ کاکہناتھاکہ اب یہاں تک کہ خلائی مخلوق بھی جانتی ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی
 راکھی ساونت  نے روتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی بارات آتی ہے ، مہندی لگتی ہے لیکن میرا ایسا کچھ بھی نہیں ہوا،  میرے لیے کسی نے لڑکا بھی نہیں دیکھا  لیکن میں نے بند کمرے میں ایک شادی کرلی ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے "انہیں" کہا کہ میں ایک اچھی انسان ہوں، مجھے مال و دولت نہیں چاہیے ، مجھے زندگی بھر سب چاہیے جو حق ہے، وہ پرامان پترا مجھے لا کر دیں تو میں آپ کے ساتھ ضرور نبھانا چاہوں گی ۔