دھرمیندر نے عالیہ بھٹ کو پیاری بہو اور خوبصورت بیٹی قراردیدیا
بالی ووڈ کے دونوں فنکار فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اکٹھے کام کر چکے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نےخوب صورت اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دھرمیندر نے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی ہے۔

دھرمیندر نے اپنے پیغام میں عالیہ بھٹ کو پیاری بہو اور خوب صورت بیٹی قرار دیا ہے۔
سینئر اداکار نے عالیہ بھٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک بہترین فنکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر دھرمیندر کی اس پوسٹ پر سیکڑوں مداح ان کے خیالات سے متفق نظر آرہے ہیں، کئی لوگوں نے بالی ووڈکے دونوں فن کاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر اور عالیہ بھٹ جولائی 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔