جہانگیر ترین کی صحت خراب، ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے لندن روانہ

Feb 26, 2022 | 14:10:PM
جہانگیر ترین, صحت خراب، ایئر ایمبولینس، علاج، لندن چلے گئے،
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی صحت خراب ہو گئی جس پر وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے لندن چلے گئے ، جہاں وہ اپنا چیک اپ کرائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین گزشتہ ایک ہفتے سے علیل ہیں ،پی ٹی آئی رہنما السر کے مرض میں مبتلا ہیں ،جہانگیر ترین لاہور کے نجی ہسپتال میں بھی 3 روز زیر علاج رہے، ڈاکٹر کے مشورے پر ہی جہانگیر ترین بیرون ملک روانہ ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماجہانگیرترین کی لندن روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون کیاہے،وزیراعظم نے جہانگیر ترین کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

لندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سکولو ں میں لگے درخت کس کی ملکیت ہیں۔فیصلہ ہو گیا