خاندانی رنجش کا بدلہ ۔2سالہ بچے کو مار ڈالا

Feb 26, 2022 | 11:30:AM
خاندانی رنجش پر دو سالہ بچہ قتل، فائل فوٹو
کیپشن: خاندانی رنجش پر دو سالہ بچہ قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وہاڑی میں 2  سال کے بچےکو خاندانی رنجش کی بنا پر اس کی چچی نے قتل کر ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق 2 سالہ حسیب گزشتہ صبح کھیلتے ہوئے گھرسے باہرنکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی لاش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ  قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دباکر قتل کیا اور لاش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات  سامنے آئی ہے کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزمہ اور اس کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    یو کرین پر حملہ کے بعد روس دیگر ممالک کو بھی آنکھیں دکھانے لگا