این اے 45 ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

Feb 26, 2021 | 23:26:PM
این اے 45 ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن این اے 45 ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت 2 مارچ کو کرے گا۔الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) امیدوار ملک جمیل خان کی درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم سے پی ٹی آئی امیدوار فخر زماں کامیاب ہوئے تھے۔