نائیجیریا ، اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،300 طالبات کو اٹھا کر لے گئے

Feb 26, 2021 | 21:16:PM
نائیجیریا ، اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،300 طالبات کو اٹھا کر لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز ) افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور 300 طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول پر حملہ کیا گیا۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا تھا کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استانی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے بعد اسکول سے کم از کم 300 طالبات لاپتہ ہیں۔
۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔ ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں، رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح حملے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا تھا اور 27 طلبا سمیت 42 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا جب کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی 300 طلبا کو اغوا کرلیا گیا تھا۔