نواز لیگ کا ٹکٹ دلواﺅ، 12 پی ٹی آئی ارکان کی گیلانی سے فرمائش

Feb 26, 2021 | 18:45:PM
نواز لیگ کا ٹکٹ دلواﺅ، 12 پی ٹی آئی ارکان کی گیلانی سے فرمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے 12 ایم این ایز نے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ دینے کی شرط پر پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا ووٹ دینے کی آفر کردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یوسف رضاگیلانی نے مریم نواز سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے 12ارکان اسمبلی کی پیشکش کا انکشاف کیا،سابق وزیراعظم نے کہاکہ آپ اگرنرمی رکھیں توا ہم سینیٹ سیٹ ہم جیت سکتے ہیں ،رہنما ن لیگ مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی جیت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔