اسرائیلی جیل سے فلسطینی قیدی 15 سال بعد رہا

Feb 26, 2021 | 10:57:AM
اسرائیلی جیل سے فلسطینی قیدی 15 سال بعد رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسرائیل کی جیل میں 15 سال سے قید فلسطینی قیدی کو 15 سال کے بعد کل رہائی ملی۔

 خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدی بلال النجار کو 15 سال کی قید کے بعد کل الخلیل شہر میں رہا کردیا۔اس فلسطینی قیدی کی رہائی کل ایسے عمل میں آئی کہ جب اتوار کے روز 17 سال کے بعد ایک فلسطینی قیدی محمد ابوجزر کو اسرائیل کی جیل سے رہائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 6 ہزار 500 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 57 خواتین اور 300 بچے ہیں اور ان میں سے 500 بغیر مقدمات کے جیل میں ہیں اور ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔