عراق: سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، 62 افراد زخمی

Feb 26, 2021 | 10:28:AM
عراق: سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، 62 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عراق میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں ہونیوالی جھڑپوں کے  باعث 62 افراد زخمی ہوگئے، ان افراد میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ 
 میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے صوبے ذی قار میں ہونے والے تصادم میں کئی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ذی قار میں ہونے والے پر تشدد واقعات کا دائرہ اب  ناصریہ کے اہم  پل الزیتون تک پھیل گیا ہے۔  مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 62 افراد زخمی ہوئے ہیں۔