عارف والا: کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

Feb 26, 2021 | 08:52:AM
عارف والا: کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عارف والا میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔حادثے میں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑگئے۔

افسوسناک واقعہ عارف والا کے پاکپتن روڈ پر پیش آیا۔ جہاں کار نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی ۔حادثہ میں ماں بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو سپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔