کیپٹن محمد فہد شہید فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

Dec 26, 2022 | 20:38:PM
کیپٹن ,محمد فہد شہید, فوجی اعزاز
کیپشن: کیپٹن محمد فہد شہید کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیپٹن محمد فہد شہید کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی،نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نماز جنازہ میں شرکت،نماز جنازہ میں سول ملٹری حکام، شہید کے اہل خانہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کیپٹن فہد شہید نے 25 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے کاہان میں جام شہادت نوش کیا،دہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے میں کیپٹن فہد کے ساتھ 4 سپاہی بھی شہید ہوئے تھے،

کیپٹن فہد شہید کے والد محمد توفیق خان ریٹائرڈ آرمی افسر ہیں،یکم اگست 1996 کو پیدا ہونے والے کیپٹن فہد شہید کا تعلق 137 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے،مادر وطن پر قربان ہونے والے سپوت کیپٹن فہد شہید نے 11 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں 15 اپریل 2018 کو کمیشن حاصل کیا۔