رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں زیادتی کے بعد قتل

Dec 26, 2022 | 11:38:AM
رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغواء کے بعد زیادتی کرکے قتل کردیا۔

ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

   پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اغواء کرکے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، کار پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

ملزم نے مغوی خاتون کی لاش خالی کوارٹر میں پھینکی جس کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو دی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔

پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔