کراچی ٹیسٹ: سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی

Dec 26, 2022 | 11:13:AM
کراچی ٹیسٹ: سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی
کیپشن: سرفراز احمد (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سابق کپتان نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019ء میں کھیلا تھا جہاں انہوں نے 10 کیچز کے ساتھ ففٹی بھی اسکور کی تھی۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔

اس طرح کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ سرفراز کے کیرئیر کا 50 واں میچ بھی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے 49 ٹیسٹ میچوں میں 3 سینچریوں اور 18 نصف سینچریوں کی مدد سے 2657 رنز بنائے ہیں۔