اعتماد کا ووٹ، گورنر پنجاب کا بڑا بیان آگیا

Dec 26, 2022 | 10:28:AM
گورنر پنجاب کا بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیار کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا
کیپشن: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب کا بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیار کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، وفاقی حکومت میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی کیونکہ مسلم لیگ ن قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، آئینی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کیا، عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ پی ڈی ایم نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے ایک آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا، قائد اعظم کے رہنما اصول ایمان،اتحاد تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

 بلیغ الرحمان نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو موٹر ویز ، ہسپتال،تعلیمی ادارے اور ناقابل تسخیر دفاع دیا، سی پیک جیسے منصوبے کو ملک میں فروغ دیا، ملک کو طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی۔