سیلفی لینے میں نادانی لڑکے کو مہنگی پڑ گئی۔۔  

Dec 26, 2021 | 14:24:PM
غیر ملکی، ٹک ٹاکر سٹار ،انجیلا ، شرمندگی،گرل فرینڈ
کیپشن:  لڑکا سیلفی لے رہا ہے(فائل فوٹو)

(ویب ڈیسک) آج کل سیلفی لینا ایک عام سی بات ہو گئی ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ سیلفی لیتے ہوئے کوئی حادثے کا شکار ہو گیا وغیرہ وغیرہ مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا ایک واقعہ  حال ہی میں ایک لڑکے کے ساتھ پیش آیا، لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دریائی پانی میں کشتی پر سر کرتے ہوئے ایک سیلفی بھیجی لیکن سیلفی لینے میں ایک نادانی کی وجہ سے لڑکے کو کافی شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی ٹک ٹاکر سٹار انجیلا نے اپنے مداحوں کے ساتھ  اس واقعہ کو ویڈیو میں شیئر کیا کہ ،تصویر کو  غور سے دیکھا  گیا تو لڑکے کے چشمے میں صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں سیر و تفریح کے دوران ان کے ساتھ کوئی دوسری خاتون بھی بیٹھی ہے۔

سیلفی لیتے ہوئے لڑکے نے شاید اس  پر غور نہیں کیا اور اس تصویر کو فوراً اپنی  گرل فرینڈ  کو بھجوا دی،بعد میں جب پتہ چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔

لڑکی نے اسی وقت لڑکے کو فون کیا مگر شرمندگی کی وجہ سے لڑکے نے کال کو پک ہی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہزار وں ڈالرز تک بزنس فنڈنگ۔۔طلبا کیلئے اہم خبر آ گئی