ہزار وں ڈالرز تک بزنس فنڈنگ۔۔طلبا کیلئے اہم خبر آ گئی 

Dec 26, 2021 | 13:10:PM
 ہائر ایجوکیشن کمیشن،طلبا، ڈالرز،بزنس، فنڈنگ ، اعلان
کیپشن: طلبا پڑھائی میں مصروف ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن نےطلبا  کو 35 ہزار ڈالرز تک بزنس فنڈنگ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن   کی جانب سے طلبا  کو 35 ہزار ڈالرز تک بزنس فنڈنگ   فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،ایچ ای سی انوویٹو بزنس آئیڈیا  کیلئے 35 ہزار ڈالرز فنڈنگ کرے گا ،ایچ ای سی سے منسلک بزنس انکیوبیشن سنٹرز کو براہ راست فنڈنگ دی جائے گی ۔حکام کا کہنا تھا کہ  ایچ ای سی اینٹرپرینورشپ کو فروغ دینے کیلئے مالی معاونت کر رہا ہے، فنڈنگ کے ضابطہ اور طریق کار کی تفصیلات ایچ ای سی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔

خیال رہے کہ انوویٹو بزنس آئیڈیا جمع کرانے کے لئے 15 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیںدبنگ اداکار سلمان خان کو  سانپ نے ڈس لیا۔۔۔ہسپتال منتقل