نئے انکشافات ۔ایک بار پھر شریف فیملی سسیلین مافیا ثابت۔فواد چودھری

Dec 26, 2021 | 12:53:PM
نئے انکشافات ۔ایک بار پھر شریف فیملی سسیلین مافیا ثابت۔فواد چودھری،فائل فوٹو
کیپشن: نئے انکشافات ۔ایک بار پھر شریف فیملی سسیلین مافیا ثابت۔فواد چودھری،فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے، ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں۔ لیگی قائد کی کرپشن نیب لا میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا۔۔۔ہسپتال منتقل