کورونا کا پھیلاؤ جاری۔ 2 مریض جان بحق

Dec 26, 2021 | 10:47:AM
کورونا کا پھیلاؤ جاری۔ 2 مریض جان بحق،فائل فوٹو
کیپشن: کورونا کا پھیلاؤ جاری۔ 2 مریض جان بحق،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کا پھیلائو جاری،دو افراد جاں بحق،مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907 ہو گئی۔

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق، 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9ہزار 674 ہے، پاکستان میں 12 لاکھ 93 ہزار 440 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 54 ہزار 859 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

 صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 525 ہو گئی ہے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 553، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 81 ہزار 204، بلوچستان میں 33 ہزار 624 کیسز جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 655 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    13سالہ لڑکی کی گھر سے لاش برآمد۔۔۔قتل یا خود کشی