13سالہ لڑکی کی گھر سے لاش برآمد۔۔۔قتل یا خود کشی

Dec 26, 2021 | 10:32:AM
گھر سے لڑکی کی لاش برآمد، قتل یا خود کشی، فائل فوٹو
کیپشن: گھر سے لڑکی کی لاش برآمد، قتل یا خود کشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 13سالہ لڑکی کی لاش برآمد،لڑکی اپنے ہی گھر میں  مردہ پائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی  کے گلے پر دوپٹا کسا ہوا تھا جس سے ایسا لگتا ہے کہ  لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکی کی و الدہ کچھ عرصہ پہلے انتقال کرچکی ہیں جبکہ والد پیشے سےکارپینٹر ہیں جو واقعے کے وقت گھر  پر موجود نہیں تھے،پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ا ور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی پولیس نے 3 ماہ قبل اغواکی گئی نوعمر لڑکی بازیاب کروالی اور 2 ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا گروہ اغوا کی گئی لڑکی کو فروخت کرنا چاہتا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    دہشتگردوں کا حملہ۔۔فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا جوان شہید