دہشتگردوں کا حملہ۔۔فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا جوان شہید

Dec 26, 2021 | 10:21:AM
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا حملہ،فائل فوٹو
کیپشن: شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا حملہ،فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  شمالی وزیرستان پردہشتگردوں کے ملٹری چیک پوسٹ پر حملے ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا نائیک شہید ہو گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد پاک فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائیک نور مرجان جام شہادت نوش فرما گئے، 32 سالہ نور مرجان کا تعلق ضلع کرم سے تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    آوارہ کتوں کی بہتات۔۔بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی