مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔۔ مزید 3نوجوان شہید کر دیئے

Dec 26, 2021 | 10:39:AM
کشمیر میڈیا سروس، بھارتی مظالم، کشمیری نوجوانوں،شہید 
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)

 (24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نہ سکے،قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے  نوجوانوں کو شہید کیا۔ قابض فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش