پنجاب پولیس میں بھر تی کے خوا ہشمند وں کیلئے خو شخبری

Dec 26, 2020 | 22:39:PM
پنجاب پولیس میں بھر تی کے خوا ہشمند وں کیلئے خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پولیس میں بھر تی کے خوا ہشمند وں کیلئے خو شخبری، کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی دوسرے مرحلے کی بھرتیوں کے لئے سیٹوں کا کوٹہ جاری کر دیاگیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 300، ٹریفک اسسٹنٹ کی 211، قصور میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 77، گوجرانوالہ میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 100 اور ٹریفک اسسٹنٹ کی 82 ،گجرات میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 100 ،راولپنڈی میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 550اور ٹریفک اسسٹنٹ کی 182 ، فیصل آباد میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 104 اور ٹریفک اسسٹنٹ کی 101، چنیوٹ میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 51، ساہیوال میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی 62 اور موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب میں ڈرائیور کانسٹیبل کی 78 سیٹوں کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔