محمد علی درانی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا،فنکشنل لیگ کی شہباز شریف کو پیغام رسانی کی تردید

Dec 26, 2020 | 20:32:PM
محمد علی درانی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا،فنکشنل لیگ کی شہباز شریف کو پیغام رسانی کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹریک ٹو ڈپلومیسی اور لیگی دھڑوں کے اتحادکے معاملے پر مسلم لیگ فنکشنل نے شہباز شریف کو پیغام رسانی کی تردیدکردی۔
کنگری ہاﺅس ذرائع کاکہنا ہے کہ محمد علی درانی کو بات چیت اورپیغام رسانی کا ٹاسک نہیں دیا گیا، محمد علی درانی اپنے طور پر میاں شہباز شریف سے تعزیت کیلئے گئے تھے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر پگارا ثالثی کیلئے کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں نہ دلچسپی ہے ،محمد علی درانی کو کسی بھی سطح پر بات چیت کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا ۔
جی ڈی اے کے وائس چیئرمین عرفان اللہ مروت نے بھی پیر پگارا کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرپگارا نے صرف اظہار تعزیت کرنے کا کہاتھا ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پہلے ہی پیغام رسانی اور شہباز شریف سے متعلق باتوں کی یکسر تردید کرچکی ہے ،مسلم لیگ فنکشنل بھی محمد علی درانی کے ذریعے رابطوں کی باتوں سے انکاری ہے ۔