دو استعفوں سے   ن لیگ کی صفوں میں ہلچل مچ گئی: فردوس عاشق

Dec 26, 2020 | 15:32:PM
دو استعفوں سے   ن لیگ کی صفوں میں ہلچل مچ گئی: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جب ن لیگ کے دو استعفے اسپیکر کے پاس پہنچے تو ان کی صفوں میں ہلچل مچ گئی اور اب تو اس پر لوگوں نے لطیفے بھی بنانا شروع کردیئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حال اور پرسان حال کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفیٰ کے دعوے زمین میں چلے گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں صاحب سالگرہ کے دن دستیاب نہیں،بتادیں کب تشریف لائیں گے۔ عدالتیں آپ کو بلارہی ہیں آجائیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ ہماری اتحادی تھی اور رہے گی۔ ان کے تحفظات دور کریں گے۔ درانی صاحب پیر پگارا کا پیغام لے کر گئے تھے۔اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شہباز شریف مذاکرات اور مریم نواز احتجاج کی بات کررہی ہیں ۔رہی بات مولانا فضل الرحمان کی تو ان کا ڈنکا شیرانی صاحب نے بجا دیا ہے۔