پی ڈی ایم کے فیصلوں پرہر صورت عملدرآمد ہوگا، شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان اور نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن اور ہر الیکشن پیپلز پارٹی کے لئے اہم ہے۔پی ڈی ایم کے جو بنیادی فیصلے ہیں اس میں پابندر ہیں گے۔قیادت جو فیصلے کریگی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان اور نئیر بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے مزاحمت کی پالیسی اپنائی ہے۔ملک میں مہنگائی کا سونا می ہے جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم فروری کو ریلی کے حوالے سے پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا اس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔جلسے کے حوالے سے جو فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی اس پر ہم چلیں گے۔کل کے جلسہ میں ساری پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کریگی۔